시편 150
호흡이 있는 자마다 여호와를 찬양할지어다
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛ اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔ 2یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛ اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔ 3نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، 4دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، 5جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔ 6ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
복사됨!
Aa