시편 133

형제가 연합하여 동거함이 어찌 그리 선하고 아름다운고

1نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔ یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں! 2یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا، اَور داڑھی تک جا پہُنچا، یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک، اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔ 3گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔ کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت، بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔

복사됨!
Aa