시편 124

여호와께서 우리 편에 계시지 아니하셨더라면

1نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔ اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔ اِسرائیل یُوں کہے، 2اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا، 3جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا، تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛ 4سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا، تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں، 5اَور پانی کا جوش و خروش ہمیں بہا لے جاتا۔ 6یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔ 7ہم ایک چڑیا کی مانند صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛ جال ٹوٹ گیا، اَور ہم بچ نکلے۔ 8ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے، جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔

복사됨!
Aa